![](https://9p8bd6.n3cdn1.secureserver.net/wp-content/uploads/2024/05/7-2-2-300x180.jpg)
ڈیوڈ رش نے اس سے قبل 2 افراد کے مقابلے میں اپنے سر پر شیونگ کریم کی جھاگ ڈال کر اس میں 30 سیکنڈ کے اندر ٹیبل ٹینس کی سب سے زیادہ گیندیں پھنسانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا، اب انہوں شیونگ کریم کی جھاگ میں کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ ٹیبل ٹینس گیندیں پھنسا کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا، وہ اب 171 گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والے شخص بن گئے ہیں .
ڈیوڈ رش نے پہلی مرتبہ 30 سیکنڈ میں اپنے سر پر شیونگ کریم کی جھاگ میں 14 گیندوں کو پھنسا کر مئی 2023 میں کیلیفورنیا کے رونالڈ سرچیئن کا ریکارڈ توڑ دیا تھا . اب ڈیوڈ رش نے 171 واں گنیز ورلڈ ریکارڈ ٹائٹل جیتا ہے، اس ریکارڈ کے بعد وہ 181 ریکارڈ قائم کرنے کے اپنے ہدف کے قریب پہنچ گئے ہیں، اگر وہ یہ ہدف پورا کرنے میں کامیاب ہو گئے تو وہ بیک وقت دنیا کے سب سے بڑے ریکارڈ توڑنے والے کھلاڑی بن جائیں گے . . .