ابو ظہبی (قدرت روزنامہ) بھارت کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا ملا ہے .
رجنی کانت کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں گولڈ ویزا ملنے پر وہ ابوظہبی حکومت کا شکریہ ادا کررہے ہیں .
اداکار کا کہنا تھا کہ وہ یو اے ای کا گولڈن ویزا ملنے اپنے لئے ایک اعزاز سمجھتے ہیں اور ابوظہبی حکومت کے شکر گزار ہیں . واضح رہے کہ گولڈن ویزے کے ذریعے امارات میں لمبے عرصے کیلئے قیام، ملازمت اور پڑھائی کی اجازت مل جاتی ہے اور اس میں دیگر سہولیات بھی ہوتی ہیں .
. .