ایلون مسک اب نیا کیا کرنے جا رہے ہیں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک ایک سپر کمپیوٹر تیار کرنے کے خواہشمند ہیں، جس کے لیے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ یہ کمپیوٹر تمام کمپیوٹروں سے مختلف ہوگا کیونکہ یہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ گروک کو پاور فراہم کرنے کی طاقت رکھتا ہوگا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک ایک ایسا سپر کمپیوٹر تیار کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جوآرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ گروک کو پاور فراہم کرے گا، اور یہ سپر کمپیوٹر 2025 کی آخری سہ ماہی تک مکمل کام کرنے لگے گا۔
ایلون مسک کی جانب سے سرمایہ کاروں کو بتایا گیا کہ ان کی کمپنی ایکس اے آئی اس سپر کمپیوٹر کو تیار کرنے پر کام کر رہی ہے، اور اس مقصد کے لیے ایکس اے آئی کی جانب سے اوریکل کمپنی سے شراکت داری قائم کی جائے گی۔
ایلون مسک کی جانب سے گروک کے اپ ڈیٹ ماڈل پر بھی کام کیا جار ہا ہے جس کے لیے 20 ہزار Nvidia H100 GPUs کو استعمال کیا جائے گا۔ ایلون مسک نے 2023 میں ایکس اے آئی کو قائم کیا تھا تاکہ اوپن اے آئی اور گوگل کو اس شعبے میں ٹکر دی جا سکے گی۔
واضح رہے اوپن اے آئی وہ کمپنی ہے جس کے وہ شریک بانی بھی ہیں مگر 2018 میں انہوں نے اوپن اے آئی سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ تاہم اب وہ اپنے ہی ایکس اے آئی کو اوپن اے آئی اور گوگل کو مات دینے کے کوششوں میں ہیں۔