آسٹریلین ٹیم آج ایک پریس کانفرنس بھی کرے گی جس کے بعد پریکٹس سیشن ہوگا . پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب نے اتوار کو کہا کہ تمام میچوں کے ٹکٹ مفت ہوں گے . انہوں نے شائقین سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں شرکت کریں اور میچز کے دوران اپنی ٹیم کی حمایت کریں . پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیٸرمین چوہدری یعقوب کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف قومی والی بال ٹیم کی قیادت مراد جہاں کررہے ہیں . انہوں نے کہا کہ پہلی بارآسٹریلیا کی میزبانی کرنے پر خوشی ہے، مضبوط ٹیم کے خلاف بہتر پرفارمنس کے لیے پرامید ہیں، والی بال سیریز کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں . آسٹریلوی اسکواڈ میں ولیم ڈی آرسی میلز، جیکب کے ساتھ آسٹریلوی اسکواڈ کی قیادت کر رہے ہیں . جبکہ ڈینیئل ایلوٹ ہیڈ کوچ کے فرائض سرانجام دیں گے، جیمز بیگلی، ایلک واکر، برینڈن گارلک ٹیم کے ساتھ کوچ ہوں گے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کی مردوں کی والی بال ٹیم گرین شرٹس کے خلاف 3 میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے گزشتہ روز پہلی بار پاکستان پہنچی، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان والی بال فیڈریشن کے حکام نے ٹیم کا استقبال کیا .
تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو لیاقت جمنازیم، پاکستان اسپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 29 مئی اور سیریز کا تیسرا میچ 30 مئی کو کھیلا جائے گا .
متعلقہ خبریں