تعلیم اور معاشی خود مختاری ہی خواتین کی آزادی اور ترقی کی ضامن ہیں،ربابہ بلید ی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ معاشرہ میں جائز مقام، ترقی، تحفظ اور مواقع کے اعتبار سے عورت کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے تعلیم اور معاشی خود مختاری ہی خواتین کی صحیح معنوں میں آزادی اور ترقی کی ضامن ہیں . ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویمن ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر انسٹی ٹیوٹ کے دورے کے موقع پر مرسی کور کے تعاون سے افغان ریفیوجیز طالبات کے لئے منعقدہ ٹریننگ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا
اس موقع پر ڈبلیو ٹی ٹی سی کی پرنسیپل کنول سعید، کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن بلوچستان کی چئیرپرسن فوزیہ شاہین اور دیگر سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے افسران بھی موجود تھے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ خواتین کو معاشرہ میں جائز مقام اور تحفظ دلانا قومی ذمہ داری ہے، ان کے فعال کردار کے بغیر روشن پاکستان کا خواب پورا نہیں ہوسکتا خواتین کو با اختیار بنانا کسی بھی ملک کی سماجی ترقی اور خوش حالی کے لئے ناگزیر ہے .


کسی بھی قوم کے استحکام کو یقینی بنانے میں خواتین کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے . تعلیم اور معاشی خود مختاری ہی خواتین کی صحیح معنوں میں آزادی اور ترقی کی ضامن ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ڈبلیو ٹی ٹی سی نہ صرف ہماری نوجوان خواتین کو ہنر مندی کی تعلیم کی مدد سے بااختیار کر رہی ہے بلکہ انہیں اہم اقتصادی سماجی ایشوز پر آگہی بھی دے رہی ہے، امید ہے کہ حکومت اور غیر سرکاری ادارے اور سماجی شخصیات سب مل کر اس مقصد کے لییکام کرتے رہیں گے تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے تربیت مکمل کرنے والی طالبات میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے .

. .

متعلقہ خبریں