تعلیم اور معاشی خود مختاری ہی خواتین کی آزادی اور ترقی کی ضامن ہیں،ربابہ بلید ی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ معاشرہ میں جائز مقام، ترقی، تحفظ اور مواقع کے اعتبار سے عورت کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے تعلیم اور معاشی خود مختاری ہی خواتین کی صحیح معنوں میں آزادی اور ترقی کی ضامن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویمن ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر انسٹی ٹیوٹ کے دورے کے موقع پر مرسی کور کے تعاون سے افغان ریفیوجیز طالبات کے لئے منعقدہ ٹریننگ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا
اس موقع پر ڈبلیو ٹی ٹی سی کی پرنسیپل کنول سعید، کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن بلوچستان کی چئیرپرسن فوزیہ شاہین اور دیگر سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے افسران بھی موجود تھے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ خواتین کو معاشرہ میں جائز مقام اور تحفظ دلانا قومی ذمہ داری ہے، ان کے فعال کردار کے بغیر روشن پاکستان کا خواب پورا نہیں ہوسکتا خواتین کو با اختیار بنانا کسی بھی ملک کی سماجی ترقی اور خوش حالی کے لئے ناگزیر ہے۔
کسی بھی قوم کے استحکام کو یقینی بنانے میں خواتین کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ تعلیم اور معاشی خود مختاری ہی خواتین کی صحیح معنوں میں آزادی اور ترقی کی ضامن ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ڈبلیو ٹی ٹی سی نہ صرف ہماری نوجوان خواتین کو ہنر مندی کی تعلیم کی مدد سے بااختیار کر رہی ہے بلکہ انہیں اہم اقتصادی سماجی ایشوز پر آگہی بھی دے رہی ہے، امید ہے کہ حکومت اور غیر سرکاری ادارے اور سماجی شخصیات سب مل کر اس مقصد کے لییکام کرتے رہیں گے تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے تربیت مکمل کرنے والی طالبات میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

29 mins ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

41 mins ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

1 hour ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

1 hour ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

1 hour ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

2 hours ago