چمن کے سرکاری ملازمین ماہ مئی کی تنخواہ نہیں لے سکیں گے


چمن(قدرت روزنامہ)چمن کے سرکاری ملازمین ماہ مئی کی تنخواہ نہیں لے سکیں گے چمن میں جاری احتجاج و ہڑتال کے باعث پچلے 20 دنوں سے تمام بنک و اے ٹی ایم بند ہے تفصیلات کے مطابق چمن پاک افغان بارڈر پر ون ڈاکومنٹ پاسپورٹ رجیم پالیسی کے خلاف آل پارٹیز تاجر لغڑی اتحاد 4 مئی سے سخت احتجاج پر ہے انہوں نے مطالبات کے منظوری تک چمن کوئٹہ شاہراہ سمیت تمام بنک بند کر رکھے ہیں
جس کے باعث امپورٹ ایکسپورٹ تجارت بھی معطل ہے اور اس ماہ مئی کی تنخواہ سے تمام سرکاری ملازمین محروم رہ جائیں گے یا پھر کوئٹہ و دیگر شہروں تک اپنی تنخواہ نکالنے کیلئے جانا پڑیگا دھرنا کمیٹی کے مطابق چمن بارڈر پر چمن اور سپین بولدک کے عوام کیلئے تزکیرہ اور شناختی کارڈ قابل ترجیح بنایا جائے ورنہ مذید سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے