102 سال پرانی گاڑی میں دنیا کی سیر کرتا ہوا آسٹریلوی جوڑا پاکستان پہنچ گیا


76 سالہ جوڑا پرانی کار میں کئی ممالک میں ہی سفر کر چکا ہے
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)شوق کا کوئی مول نہیں آسڑیلیا کا 76 سالہ جوڑا دنیا کے نو سے زائد ممالک کی سیر کرتا ہوا ایشا کے تاریخی شہر کوئٹہ سے ہوتا ہوا لاہور لئے روانہ ہو گیا۔آسٹریلیا کا 76 سالہ جوڑا ایک سو دو سال پرانی کار میں دنیا کی سیر کرتے ہوئے کوئٹہ آیا زندگی کے آخری حصے میں بلوچستان کے پہاڑوں اور خوبصرت نظاروں کو دیکھنے کو ملے ہیں۔
بلوچستان کی حدود میں داخل ہوتے وقت گرمی اور تیز دھوپ نے بہت تنگ کیا لیکن سفر نامے کو یادگار بنانے کے لئے 76 سالہ لینک کڈبے اور انکی اہلیہ نے انیس سو بائیس ماڈل کی کار کا انتخاب کیا تھا۔بلوچستان قدیم تہذیب اور روایات کا امین خطہ ہے سفر اسی لئے وسائل کی کمی کو دنیا سے آشنائی حاصل کرنے والے بزرگ جوڑے نے کسی تکلیف کو آڑے نہیں آنے دیا ہے۔
تاہم 102 سال پرانی کار میں اس بزرگ جوڑے کو پاکستان کی گرمی نے شدید متاثر کردیا ہے، سیاحت کی غرض سے آنے والے جوڑے کو جیکب آباد کے مقام پر گرمی ایسی لگی کہ بے حال ہو گیا ہے۔

بزرگ جوڑا لینگلی کڈبے اور ان کی اہلیہ بیورلی کڈبے کے کوآرڈینیٹر محسن اکرم کا بتانا تھا کہ بزرگ جوڑے نے جیکب آباد پہنچ کر اپنا سیاحتی سفر روک دیا ہے۔
شدید گرمی کے باعث جوڑے نے اپنی گاڑی ٹرک پر لاد کر لاہور کی طرف روانہ ہوگئے ہیں، جوڑا فرانس، بیلجئیم، لیکسمبرگ، جرمنی، آسٹریا، سلووینیا، کروشیا، سربیا، بلغاریا، ترکیہ اور ایران سے ہوتا ہوا پاکستان پہنچا تھا۔

آسٹریلوی جوڑے نے سیاحتی سفر کے لیے 1922 کے ماڈل کی گاڑی کا انتخاب کیا تھا، جس میں وہ لندن سے میلبرن تک پہنچے تھے۔