دہشت گردوں اور ان کے معاونت کاروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی ، میر سرفراز بگٹی


وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس،اجلاس میں دہشت گردی میں شہید ہونے والے افراد کو معاوضے کی ادائیگی کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا . دہشت گردی کے قلع قمع اور بحالی امن کیلئے تمام سیکورٹی ادارے باہمی رابطہ کاری سے مؤثر کارروائیوں کا تسلسل جاری رکھیں .

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نےکہاہے کہ دہشت گردوں اور ان کے معاونت کاروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی .

شہداء کو قانون کے مطابق طے شدہ معاوضے کی ادائیگی کے لئے کارروائی تیز کی جائے . اسنیپ چیکنگ کرکے شہری علاقوں میں جرائم کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے . لیویز اور پوليس چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری کی روک تھام یقینی بنائی جائے . ملوث افسران اور اہکاران کے خلاف کارروائی ہوگی .
تمام انتظامی افسران سروس ڈلیوری اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں . تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی پولیس افسران کی کانفرنس طلب کریں گے . افسران کو قانون پر عملدرآمد اور عوامی بہبود کا واضح روڑ میپ دیں گے .
انتظامی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے "کی پرفارمنس انڈیکیٹرز" پر عمل کریں گے . ضلعی افسران غیر جانبداری سے قانون کے نفاذ کو یقینی بنائیں . افسران خود کو جانبدارانہ سیاسی معاملات سے دور رکھیں تمام افراد کے لئے یکساں قانون و سلوک ضروری ہے .

. .

متعلقہ خبریں