بلوچستان ہائیکورٹ نے سیکرٹری پی ایچ ای‘سیکرٹری خزانہ ‘ ڈی جی پی ڈی ایم اے کو شوکاز نوٹس جاری کردیا


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ ‘ بلوچستان ہائیکورٹ نے سیکرٹری پی ایچ ای ‘ سیکرٹری خزانہ ‘ ڈی جی پی ڈی ایم اے کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ۔ بلوچستان ہائیکورٹ نے ضلع کیچ میں ڈینگی کے روک تھام بارے کیس میں تینوں آفیسران کو آج طلب کیا تھا ۔ تینوں آفیسران کے پیش نہ ہونے پر بلوچستان ہائیکورٹ نے شوکاز نوٹس جاری کیا ہے ۔
23مئی کے آرڈر کے تحت تینوں آفیسران آج پیش نہیں ہوئے ‘ کیوں نہ انکے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا جائے ‘ شوکاز نوٹس ۔ بلوچستان ہائیکورٹ نے تینوں سرکاری آفیسران سے کل 28 مئی کو شوکاز نوٹس کا جواب طلب کرلیا ۔
ضلع کیچ میں ڈینگی کے روک تھام بارے اقدامات نہ کرنے کیخلاف شہری عبدالرحیم کی درخواست پر سماعت ۔ جسٹس عبداللہ بلوچ اور جسٹس روزی خان بڑیچ پر مشتمل بینچ نے درخواست کی سماعت کی ۔ کوئٹہ ‘ مزید سماعت کل 28 مئی تک ملتوی۔