مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ شدت اختیار کرگئی، قابو پانے کیلیے ہیلی کاپٹر کی درخواست
سید پور ویلج رینج میں آگ کو بجھانے کا عمل جاری ہے
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارگلہ کی پہاڑیوں پر چار گھنٹے سے لگی آگ میں شدت پیدا ہوگئی جبکہ تیزا ہوا ہونے کے باعث اس پر قابو پانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر رومینہ خورشید نے چیرمین این ڈی ایم اے سے رابطہ کرکے آگ بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹر بھیجنے کی درخواست کی ہے۔**
رومینہ خورشید عالم نے امید ظاہر کی کہ اگلے دس منٹ میں ہیلی کاپٹر متاثرہ مقام پر پہنچ جائے گا جبکہ امدادی ٹیمیں آگ بجھانے کی کوشش کررہی۔
مارگلہ کی سید پور ویلج رینج میں لگی آگ کو بجھانے کا عمل جاری ہے جبکہ فائر فائٹرزآگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں لیکن تیزہوا کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔