بھتہ خوری میں ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی ہوگی، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ امن دشمنوں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ہدایت دیتے ہوئے مزید کہا کہ حملوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی تیز کی جائے ، شہری علاقوں میں جرائم کی روک تھام یقینی بنائی جائے، علاوہ ازیں سرفراز بگٹی نے لیویز اور پولیس چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری کی روک تھام کو یقینی بنانے کا بھی حکم دیا اور کہا کہ ملوث اہلکاروں اور افسران کے خلاف کارروائی ہو گی . تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ضلعی پولیس اور افسران کی کانفرنس طلب کرینگے .

دریں اثنا وزیر اعلیٰ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ افسران کو قانون پر عملدرآمد اور عوامی بہبود کا واضح روڈ میپ دینگے . . .

متعلقہ خبریں