عوام سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، تحریک انصاف بلوچستان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف بلوچستان کے سابق ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری حمزہ خان ناصر نے پشاور کے علاقے حسن خیل میں آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں جاں بحق ہونے والے سیکورٹی فورسز کے کیپٹن حسنین جہانگیراور حوالدار شفیق اللہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکو رٹی فورسز کے جوانوں نے جوانمردی اور بہادری کے ساتھ مشتبہ کا مقابلہ کرتے ہوئے جاں بحق ہوئے ، پوری قوم جاں بحق اہلکاروں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔یہاںجاری ہونے والے ایک بیان میں حمزہ خان ناصر نے کہاکہ امن و امان کے قیام کیلئے سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشتبہ افراد کیخلاف جنگ میں قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے امن دشمنی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک میں پائیدار امن کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔انہوں نے کہاکہ شہدا قوم کا فخر ہیں وطن عزیز کے لیے سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیوں کو قوم کبھی نہیں بھولے گی ۔انہوں نے جاں بحق اہلکاروں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔