بجلی مسئلے پر کمیٹی بنا کر وزیراعظم سے ملاقات کی جائے، اراکین بلوچستان اسمبلی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 45منٹ کے تاخیر سے سپیکر کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کے زیر صدارت شروع ہوا اجلاس کے دوران اچانک بجلی چلی گئی جس پر اراکین اسمبلی نے کہا کہ شدید گرمی کے باوجود اور کیسکو چیف کے یقین دہانی کے بجائے بجلی کا چلا جانا افسوس ناک ہے صوبائی وزیر میر صادق عمرانی کا کہنا تھا کہ نصیر آباد میں شدید گرمی کے دوران یومیہ 20گھنٹہ لوڈشیڈنگ کی جارہی کیسکو حکام سے ہونے والے میٹنگ کے باوجود ان پر کوئی اثر نہیں ہوا انہوں نے تجویز دی کہ ایک کمیٹی بنائی جائے جو بجلی کے مسئلہ پر وزیرا عظم شہباز شریف سے مل کر اس مسئلہ کو ان کے سامنے اٹھائے ۔