پنجگور میں تیل بردار گاڑیوں سے بھتہ وصولی، دو پولیس اہلکار معطل


پنجگور(قدرت روزنامہ)سید فاضل شاہ بخاری ایس پی پنجگور نے ضلع پنجگور سی پیک روڈ پر پولیس کے دو جوانوں کی تیل بردار گاڑیوں سے بھتہ وصول کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر نوٹس لیتے ہوئے دونوں جوانوں کو معطل، انچارج کو پولیس لائن حاضر کرنے اور انکوائری کا حکم جاری کردیا۔ اس کے علاو¿ہ جمنی گاڑی کو تھانہ میں جمع کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا۔ ایس پی پنجگور سید فاضل شاہ بخاری نے قانون کو برقرار رکھنے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ کسی بھی پولیس ملازم کو ہرگز بھتہ خوری یا رشوت لینے کی اجازت نہیں دیا جائے گا اور اس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔