بلوچستان سول سیکرٹریٹ میں اٹیچمنٹ افسران و اہلکاروں کے آرڈر معطل
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی بلوچستان نے اعلامیہ میں تمام محکموں کے سیکرٹریز، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی کو ہدایت کی ہے کہ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے سول سیکرٹریٹ میں تمام اٹیچمنٹ آرڈرز کو کینسل کردیا ہے اور نئے اٹیچمنٹ آرڈرز پر پابندی عائد کردی ہے جسکے بعد تمام محکموں کے معتمد تمام اٹیچمنٹ آفیسران و اہلکاروں کو فی الفور عہدوں سے ہٹا کر ان کے اپنے محکموں میں رپورٹ کرائے۔