بھارت میں کون سی پاکستانی اداکارہ کے نام کی مٹھائی فروخت ہونے لگی؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل حرا مانی کے نام کی مٹھائی بھارت میں بکنے لگی، مٹھائی کو بھارتی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔

بھارت ویب سائٹ کے مطابق حرا مانی کے نام سے بکنے والی مٹھائی ایک بنگالی مٹھائی ہے جسے نئی دہلی میں 400 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر حرا مانی کے نام کی مٹھائی شیئر کی گئی جسے دیکھ کر اداکارہ حیران رہ گئیں۔ انہوں نے اپنے نام سے بکنے والی مٹھائی کا اسکرین شاٹ انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ کیا سلوک ہے‘۔

حرا مانی نام کی بنگالی مٹھائی دیکھ کر میٹھے کے شوقین افراد کا دل خوب للچا رہا ہے کیوں کہ یہ مٹھائی دکھنے میں نہایت لذیذ لگ رہی ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ حرا مانی نے گذشتہ ایک دہائی میں متعدد ٹی وی ڈراموں میں اپنی بےمثال اداکاری سے خود کو منوایا ہے اور شائقین میں اپنا مقام بنایا ہے۔ انسٹا گرام پر ان کے 8 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔