انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر پاکستان کے خلاف تیسرے میچ سے باہر ہو گئے

لندن (قدرت روزنامہ )پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں شاندار بیٹنگ کرنے کا مظاہرہ کرنے والے انگلش کپتان جوزبٹلر پاکستان کے خلاف تیسرے ٹی20 میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جوز بٹلر کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہونے والی ہے جس کی وجہ سے وہ پاکستان کے خلاف تیسرے ٹی20 میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔جوز بٹلر کی جگہ معین علی انگلش ٹیم کی کپتانی کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بتانا ابھی قبل از وقت ہے کہ جوزبٹلر پاکستان کے خلاف سیریز کا چوتھا اور آخری میچ کھیلیں گے یا نہیں تاہم وہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کے ساتھ شیڈول کے مطابق سفر کریں گے۔

واضح رہے کہ 4 میچوں کی ٹی20 سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی۔پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین سیریز کا تیسرا میچ کل کارڈف میں کھیلا جائے گا جبکہ چوتھا اور آخری ٹی20 میچ 30 مئی کو دی اوول میں کھیلا جائے گا۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago