آج ملک کے کن علاقوں میں بارش کا امکان ہے ؟

لاہور(قدرت روزنامہ )آج 28 مئی کو بھی ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے یکم جون کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر آندھی، جھکڑ چلیں گے او ربارش ہوگی جس کی وجہ سے شدیدگرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے۔بارشیں بلوچستان کے مختلف علاقوں ، پنجاب ، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل کراچی،حیدر آباد ،ٹھٹہ اور بدین میں آندھی، جھکڑ چلنے کا امکان ہے البتہ بارش کا فی الحال امکان نہیں ہے۔علاوہ ازیں پیر کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت موہنجو دڑو اور نوابشاہ میں 52گری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ دادو، جیکب آباد میں51، سکھر ،خیر پور، لاڑکانہ، سبی، بھکر، رحیم یار خان اور سکرنڈ میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ملتان، ڈیرہ غازی خان،خانپور، پڈعیدن میں 49 ڈگری رہا، حیدر آباد48، لاہور، جہلم، بنوں 45، پشاور44،اسلام آباد،مظفر آباد 42، کراچی 38، گلگت37 اور کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ 35ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

6 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

6 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

6 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

7 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

7 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

7 hours ago