بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر امارات میں کثیرالمنزلہ بلڈنگ سے گر کر ہلاک

دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر 19 ویں منزل کے اپارٹمنٹ سے گر کر ہلاک ہو گئی۔

متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرہ میں ایک 30 سالہ بھارتی تارکین وطن خاتون 19 ویں منزل سے گر کر ہلاک ہو گئی، متوفیہ کی شناخت شنیفہ بابو کے نام سے ہوئی ہے جو دو بیٹیوں کی ماں تھیں اور عمارت کی 19 ویں منزل پر واقع اپنے اپارٹمنٹ کی بالکونی سے گر کر ماری گئیں۔موت سے پہلے، جمعرات کو ایک ٹک ٹاک پوسٹ میں اونہوں نے کہا تھا کہ ’مجھ سے محبت نہ کرو، میں تمہارا دل توڑ دوں گی۔‘

شیخ مجیب الرحمٰن غدار وطن نہیں تھا، جب تک زیادتیوں کا ازالہ نہیں ہوتا اس وقت تک کیا مذاکرات ۔۔۔؟ حامد خان کھل کر بول پڑے
خلیج ٹائمز کے مطابق شنیفہ کے سوشل میڈیا پر ہزاروں فالوورز تھے اور وہ کافی مقبول تھیں۔ وفات سے قبل ان کی والدہ بھی ان سے ملنے کیلئے فجیرہ میں موجود تھیں۔شنیفہ کے شوہر ایک کاروباری شخصیت ہیں، جن کی امارات میں اپنی تعمیراتی فرم ہے۔ اس جوڑے کا تعلق جنوبی بھارتی ریاست کیرالہ سے تھا۔

ایک خاندانی دوست نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہمیں نہیں معلوم کیا ہوا، یہ واقعہ صبح 9 بجے کے قریب پیش آیا اور اس وقت ان کا شوہر، ماں اور بچے اپارٹمنٹ میں موجود تھے۔شنیفہ کی پرورش متحدہ عرب امارات میں ہوئی اور ان کا پورا خاندان یہیں رہتا ہے۔متوفی کی نعش قانونی کارروائی مکمل ہونے تک فجیرہ ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھی گئی ہے۔