بل گیٹس کا کامیابی کے لیے ایک عادت کو اپنانے کا مشورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے لوگوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا تمام تر وقت کام پر ضائع کرنے کے بجائے خود کے لیے وقت نکالیں . غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے لوگوں کو زندگی میں کامیابی کے لیے ایک عادت کو اپنانے کا مشورہ دے دیا .

بل گیٹس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز پر ایک پوسٹ میں کہا کہ لوگ زندگی میں اپنا تمام وقت کام پر ضائع کرنے کی بجائے خود کے لیے وقت نکالیں . کہتے ہیں خواہش ہے کہ وہ یہ بات جوانی میں جان لیتے مگر دیگر تمام افراد اس عادت کو اپنا کر زندگی میں زیادہ خوش باش اور باصلاحیت ہو سکتے ہیں . بل گیٹس نے کہا کہ مجھے یہ احساس کرنے میں کافی وقت لگا کہ کامیابی کے لیے اپنے شیڈول کا ہر سیکنڈ اپنے کام پر ضائع کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ دیگر مشاغل کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے، کاش میں کافی پہلے ہی اس عادت کو اپنا لیتا . انہوں نے کہا کہ 25 سال تک وہ اپنے شیڈول کا ہر ایک منٹ کام پر خرچ کرتے رہے اور 2000 میں مائیکرو سافٹ سے علیحدگی کے بعد انہیں دیگر مشاغل کی اہمیت کا احساس ہوا . مائیکرو سافٹ کے شریک بانی نے کہا کہ وہ ایک سخت باس تھے اور اپنے ملازمین کو رات 2 بجے بھی مصروف رکھتے تھے . . .

متعلقہ خبریں