خواتین باورچی خانے تک محدود نہیں،وہ بہت کچھ کرسکتی ہیں: ثانیہ مرزا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)بھارت کی سابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا حال ہی میں خواتین سے متعلق دیا جانے والا بیان سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔
ثانیہ کو ان کی صلاحیتوں اور کارناموں کی وجہ سے مداح ایک رول ماڈل سمجھتے ہیں اور وہ خواتین کے حقوق کے لئے بھی آواز بلند کرتی رہتی ہیں۔37 سالہ سابقہ کھلاڑی کا ماننا ہے کہ خواتین صرف خوبصورتی یا باورچی خانے تک محدود نہیں ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی سٹوری میں ثانیہ مرزا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اس سے کہیں زیادہ ہیں جو معاشرہ انہیں بنانا چاہتا ہے۔
ثانیہ مرزا نے انسٹا سٹوری میں اپنے ایک انٹرویو کا سکرین شاٹ شیئر کیا جس میں ان کا بیان درج ہے، ان کے خیال میں خواتین سے صرف یہ امید نہیں کرنی چاہئے کہ وہ خوبصورت نظر آئیں اور کھانا پکائیں بلکہ وہ اس سے کہیں زیادہ کرسکتی ہیں۔واضح رہے کہ سابقہ بھارتی ٹینس سٹار ریٹائرمنٹ کے بعد ان دنوں اپنے 6 سالہ بیٹے اذہان مرزا ملک کی پرورش کے ساتھ مختلف کمرشلز اور بھارتی سپورٹس شوز میں دکھائی دے رہی ہیں۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago