مارگلہ کی پہاڑیوں پر دوبارہ آگ بھڑک اٹھی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارگلہ کی پہاڑیوں پر دوبارہ آگ بھڑک اٹھی . آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں .

آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ اور سی ڈی انوائرمنٹ کا عملہ بھی موجود ہے . گزشتہ روز بھی مارگلہ کی پہاڑیوں پر 3 مختلف مقامات پر آگ لگی تھی . وزیراعظم نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگنے کا نوٹس لیا تھا .
گزشتہ روز لگنے والی آگ کو بجھانے کے آپریشن میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹرزنے بھی حصہ لیا تھا .
شدید گرمی کے باعث اسلام آباد میں قائم مارگلہ کی پہاڑیوں میں اچانک آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے 3 مقامات پر پھیل گئی تھی . کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد بھی آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جا سکا

. .

متعلقہ خبریں