پاکستان کے خلاف ہر طرح کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی


وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا 13ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کی اختتامی تقریب سے خطاب، شرکاء میں سرٹیفکیٹس کی تقسیم
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا 13ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کی اختتامی تقریب سے خطاب، شرکاء میں سرٹیفکیٹس کی تقسیم،پاکستان کے خلاف ہر طرح کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نےکہا ہےکہ دہشت گردی کی عفریت ، مذہبی اور لسانی بنیادوں پر قوم کو تقسیم کرنے کی سازشیں کی گئیں .
پاک افواج اور قوم نے قومی یکجہتی کے ذریعے ملک کے خلاف ہر طرح کی سازشوں کو ناکام بنایا .

صحت مند معاشرے میں انفرادی رائے رکھنا ہر کسی کا جمہوری حق ہے . ذاتی رائے کو زمینی حقائق اور سچائی کے پیمانے سے ناپنا ضروری ہے . کسی بھی مقبول بیانیہ کی گہرائی میں تصدیق ضروری ہے .

عالمی دنیا پیشگی تیاری کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب گئی . سماجی اقدار میں پختہ شعور کے بغیر سوشل میڈیا نے ہماری قوم کو تقسیم کیا . غلط بیانیہ کے ذریعے ریاست اور نوجوانوں میں خلیج پیدا کی گئی . نوجوانوں کے ساتھ ڈائیلاگ کا عمل جاری رکھیں گے . وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نےکہا کہ نوجوانوں سے ہر فورم پر دلائل کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہیں .
نوجوانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ہر سطح پر ان کی بات سنیں گے . نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے ذریعے قومی سطح پر بلوچستان کا حقیقی تصور واضح ہوا . ورکشاپ میں شامل تمام صوبوں کے شرکاء کو بلوچستان کے زمینی حقائق سے آگاہی حاصل ہوئی . حکومت بلوچستان نوجوانوں کی رہنمائی پر مشتمل سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرے گی .

. .

متعلقہ خبریں