پاکستان کے خلاف ہر طرح کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی


وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا 13ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کی اختتامی تقریب سے خطاب، شرکاء میں سرٹیفکیٹس کی تقسیم
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا 13ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کی اختتامی تقریب سے خطاب، شرکاء میں سرٹیفکیٹس کی تقسیم،پاکستان کے خلاف ہر طرح کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نےکہا ہےکہ دہشت گردی کی عفریت ، مذہبی اور لسانی بنیادوں پر قوم کو تقسیم کرنے کی سازشیں کی گئیں ۔
پاک افواج اور قوم نے قومی یکجہتی کے ذریعے ملک کے خلاف ہر طرح کی سازشوں کو ناکام بنایا ۔صحت مند معاشرے میں انفرادی رائے رکھنا ہر کسی کا جمہوری حق ہے۔ذاتی رائے کو زمینی حقائق اور سچائی کے پیمانے سے ناپنا ضروری ہے۔کسی بھی مقبول بیانیہ کی گہرائی میں تصدیق ضروری ہے۔

عالمی دنیا پیشگی تیاری کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب گئی ۔سماجی اقدار میں پختہ شعور کے بغیر سوشل میڈیا نے ہماری قوم کو تقسیم کیا ۔ غلط بیانیہ کے ذریعے ریاست اور نوجوانوں میں خلیج پیدا کی گئی۔ نوجوانوں کے ساتھ ڈائیلاگ کا عمل جاری رکھیں گے۔ وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نےکہا کہ نوجوانوں سے ہر فورم پر دلائل کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہیں ۔
نوجوانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ہر سطح پر ان کی بات سنیں گے۔نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے ذریعے قومی سطح پر بلوچستان کا حقیقی تصور واضح ہوا۔ورکشاپ میں شامل تمام صوبوں کے شرکاء کو بلوچستان کے زمینی حقائق سے آگاہی حاصل ہوئی۔حکومت بلوچستان نوجوانوں کی رہنمائی پر مشتمل سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago