پنجاب میں کاشتکار کو کھاد کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے: مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کاشتکار کو کھاد کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبے میں کھاد کی ضرورت اور دستیابی کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔دوران بریفنگ بتایا گیا کہ پنجاب میں یوریا کھاد کی ڈیمانڈ اور پیداوار تقریباً 65 لاکھ ٹن ہے، ملکی پیداوار کا تقریباً 70 فیصد یوریا کھاد پنجاب میں ربیع اور خریف کی فصل کے لئے استعمال ہوتی ہے۔مریم نواز نے کھاد کے نرخ میں کمی کے رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا اور کھاد کی ذخیرہ اندوزی و غیر قانونی نقل و حمل روکنے کے لئے سخت اور مو¿ثر اقدامات یقینی بنانے کا حکم دیا۔اجلاس میں کاشتکاروں کو کھاد کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے فول پروف طریقہ کار اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے پلانٹ سے ڈیلر تک کھاد کی فراہمی کی ڈیجیٹل سپلائی مانیٹرنگ موثر بنانے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس میں پیسٹی سائیڈز اور فرٹیلائزر ایکٹ میں ترامیم کی سفارشات پر غور کیا گیا اور کسان کارڈ پروگرام میں رجسٹریشن کے لئے سپیشل ہیلپ لائن قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کاشتکار کو کھاد کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے، کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ روکنے میں کوتاہی بالکل برداشت نہیں، ہر کاشتکار کے مفادات کا تحفظ کریں گے، کسان کا استحصال کسی صورت قبول نہیں۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

4 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

5 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

5 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago