’’یوم تکبیر‘‘پر ہونیوالی چھٹی سے ملکی معیشت کو کتنا نقصان ہوا ؟ جانیے

کراچی(قدرت روزنامہ)اقتصادی تجزیہ کار خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ ایک دن کی عام تعطیل سے قومی خزانے کو 1.1 سے 1.3 بلین ڈالر کے درمیان نقصان ہوتا ہے . خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جب قومی سطح پر ایک دن چھٹی ہوتی ہے تو اس کی وجہ سے ملکی جی ڈی پی کو 1 سے 2 فیصد نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جو 100 ارب روپے سے زیادہ کے برابر ہے .

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر چھٹی ”اچانک“ ہو تو اس کا اثر بڑا ہو سکتا ہے . خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے 28 مئی کو ”یوم تکبیر“ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا تھا . جس کے بعد منگل کو تعلیمی ادارے، بینکس، عدالتیں، اسٹاک ایکسچینج، یہاں تک کہ کاروباری مراکز بھی دن بھر بند رہے، اس چھٹی کے باعث اسکولوں میں سالانہ امتحانات بھی تاخیر کا شکار ہوگئے . . .

متعلقہ خبریں