ایرانی تیل فروخت کرنے کی اجازت، ٹرانسپورٹرز نے حب میں دھرنا ختم کردیا


حب(قدرت روزنامہ)ایرانی تیل ترسیل بحال، انتظامیہ سے مذاکرات میں پیشرفت کے بعد ٹرانسپورٹرز نے احتجاج ختم کردیا حب سے مرکزی شاہراہ پر ٹریفک بحال کردی گئی، 11 دنوں سے قائم احتجاجی کیمپ بھی ختم کردیا گیا اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ ایرانی بارڈسے تیل کی ترسیل پر پابندی گاڑیوں میں خوراکی ڈیزل اور کاروبار کیلئے بھی ایرانی تیل مصنوعات کی بندش کے خلاف بلوچستان بالخصوص مکران اور کراچی کے درمیان چلنے والی کوچز اور مال بردار گاڑیوں سے منسلک ٹرانسپورٹرز نے گزشتہ دنوں سے حب شہر کے قریب مغربی بائی پاس چورنگی بھوانی کے مقام پر احتجاجی کیمپ قائم کر کے احتجاج کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا اس دوران ٹرانسپورٹرز اور متعلقہ حکام بالا حکام کے مابین ضلعی انتظامیہ کی توسط سے مذاکرات کا سلسلہ بھی وقتاً فوقتاً جاری رہا تاہم منگل کے روز ٹرانسپورٹرز پیر کو ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے جواب میں تاخیر پر احتجاجاً مرکزی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کر کے شاہراہ کو بلاک کردیا۔ بعدازاں مقامی انتظامیہ کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کو انکی گاڑیوں میں محدود پیمانے پر خوراکی ڈیزل اور مختلف شہری علاقوں میں بھی محدود حد تک فروخت کیلئے ایرانی تیل کے کاروبار سے منسلک افراد کو منی پمپس کے ذریعے فروخت کی اجازت ملنے کی یقین دہانی پر اپنا احتجاج ختم کردیا اور مرکزی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔