بہترین بجٹ پیش کرنے کے لئے کام کررہے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیرا علیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ 21 یا 22 جون کو بجٹ پیش کرنے کے لئے اس کی تیاری جاری ہے اس لئے محکمہ فنانس اور منصوبہ بندی و ترقیات کے محکموں میں ایمر جنسی لگا کر سیکرٹریز و دیگر ملازمین کی عید کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہےں ٹیچرز کی بھرتیوں کے عمل کو شفاف بنانے کے لئے سینئر بیورو کریٹس پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے جو بھرتیوں کے عمل کو صاف اور شفاف بناتے ہوئے میرٹ پر یقینی بنائے گی اور سپر وژن کے لئے پبلک سروس کمیشن بلوچستان کے چیئرمین اپنی ذمہ داری نبھائیں گے نوکری فروخت کرنے نہیں دوں گا اور میرٹ پر بھرتیاں کریں گے یہ بھرتیاں کنٹریکٹ بنیاد پر عمل میں لائی جائیں گی صوبے میں شدید گرمی میں کیسکو نے بلوچستان کے لوگوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے اس کے حوالے سے وزیرا عظم کو تحریری طور پر لکھا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو صوبائی وزراءحاجی علی مدد جتک ، میر ظہور احمد بلیدی، بخت محمد کاکڑ اور انجینئر زمرک خان اچکزئی سمیت حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند کے ہمراہ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا سرفراز احمد بگٹی نے کہاکہ ایڈووکیٹ جنرل کی قانونی رائے کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایس بی کے کے ٹیچروں کے نتائج کے حوالے سے آنے والے فیصلے پر اسمبلی میں قانونی پیچیدگیوں کے باعث بات نہ کرنے کے حوالے سے بتایا اور اب ہم بھرتیوں کے عمل کو میرٹ کی بنیاد پر صاف اور شفاف بناتے ہوئے خالصتاً کنٹریکٹ پر بھرتی کریں گے اس کے لئے سینئر بیوور کریٹس غلام علی بلوچ ، عبدالصبور کاکڑ، اسفند بلوچ، دوستین جمالدینی، سیکرٹری لاءسمیت دیگر پر کمیٹی تشکیل دی ہے اور بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین ان کی سپر وژن کریں گے انہوں نے کہا کہ استاد نے ہماری نوجوان نسل کو تعلیم دینی ہے اس کے لئے گریجویٹس اور اس کے بعد بی ایڈ سمیت دیگر ماسٹر کرنے والے نوجوانوں کو بھرتی کریں گے یہ بھرتیاں میرٹ اور شفافیت پر ہوں گی کیونکہ تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری کےلئے ہم نے ریفارمز کا آغاز شروع کیا ہے تاکہ ہم ان شعبوں کی بہتری کو یقینی بناسکیں اور حکومت کی کوشش ہے کہ 21 یا 22 جون کو اپنا بجٹ پیش کریں اس کے لئے محکمہ فنانس اور پی اینڈ ڈی کے آفیسران اور ملازمین کی عید کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ بجٹ میں ہمارے لئے پنشن سب سے اہم مسئلہ ہے اور 7 ہزار اسپیشل ایس این ای کو نکال کر 3 بلین بچائے ہیں کیونکہ ہمارے محکموں اور حکومت کو ایس این ای کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن یہ عمل کرکے صوبے پر بوجھ ڈالتے ہیں آئندہ سیکروٹنی کے طریقہ کار پر عمل کرکے کام کریں گے انہوں نے کہا کہ پنشن کی وجہ سے ہمارا ترقیاتی بجٹ کم ہورہا ہے اس لئے ہم بہترین بجٹ پیش کرنے کے لئے کام کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھرتیوں کےلئے رقم لینے کے حوالے سے شکایات ملتی ہیں ہم نوکریاں میرٹ پر دینے کی کوشش کریں گے اگر ٹیچرز کی بھرتی پرسمجھوتہ کرلیاتونوجوان نسل کا مستقبل تباہ کریں گے انہوں نے بلوچستان میں درجہ حرارت 52 ڈگری سینٹی گریڈتک ہے اور کیسکو کی جانب سے بجلی دو تین گھنٹے بجلی مل رہی ہے جو صوبے کے لوگوں کے ساتھ ظلم ہے اس حوالے سے میں نے وزیراعظم کو بلوچستان میں بجلی کی صورتحال پر خط لکھاہے اور اس کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کریں گے وزیرا علیٰ کے پریس کانفرنس کے دوران بجلی بند ہوگئی ۔ ان کا کہنا تھا کہ لائن لاسز کو بہانہ بناکر بلوچستان کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے حالانکہ لائن لاسز بلوچستان میں 20 فیصد سے کم ہے اور دوسرے صوبوں میں بھی لائن لاسز زیادہ ہے انہوں نے کہا کہ ہم شفافیت اور میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھ کر اساتذہ کی بھرتی عمل میںلائیں گے جب ہم اساتذہ کی بھرتی پر سمجھوتہ کریں گے تو بیڈ گورننس کو بہتر نہیں بناسکتے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں میرٹ اور شفافیت لارہے ہیں اس کے لئے دونوں شعبوں میں ریفارمز پر عمل جاری ہے ہماری کوشش ہے کہ ہم نوکریوں کی فروخت کو روکیں اور حقدار کو حق دیں ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بار دانہ کے تقسیم کے حوالے سے حکومت کام کررہی ہے ہمارے پاس 8 لاکھ ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے اور مڈل مین کو گندم کی خرید و فروخت میں فائدہ نہیں لینے دیں گے اور یہ فائدہ کسان کو پہنچائیں گے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم اور صحت کی بہتری کیلئے دنیا بھر کے ممالک کی طرح پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلیں گے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرسکیں ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان اسمبلی کو سپریم بناتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر صوبے اور لوگوں کی بہتری کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں تاکہ مسائل کے حل کو یقینی بنایا جاسکیں۔