ٹرالرز نے سمندر کو یرغمال بنالیا، محافظین تحفظ دینے میں ناکام ہوگئے، ماہی گیر


گوادر(قدرت روزنامہ)پسنی ،ماہیگیروں کے روزگار کے ساتھ انکی زندگیاں بھی خطرے میں،سمندری محافظین ماہیگیروں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ٹرالرز نے سمندر کو یرغمال بنایا، مہلک جالوں کیساتھ ٹرالرز پسنی گوادر میں سرگرم،سمندری محافظ غائب، پسنی میں ماہیگیر سراپا احتجاج،محکمہ فشریز و ٹرالرز کے خلاف شدید نعرے بازی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع گوادر کے سمندری علاقے کپر پسنی کے علاقے میں ساحل کے بلکل قریب 80 کے قریب ٹرالرز نے ماہیگیروں پر حملہ کیا جس کے سبب ایک اسپیڈ بوٹ ڈوب گیا کے ردعمل میں ماہیگیر سراپا احتجاج ہیں۔منگل کے روز پسنی کے ماہیگیروں نے مائیگیروں پر حملہ آور،ہونے پر محکمہ فشریز کے خلاف احتجاجاً مین روڈ کو بلاک کیا جس سے ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔مظاہرین کے مطابق آئے روز سندھ کے ٹرالرز ماہیگیروں پر حملہ آور ہوتے ہیں جس سے ماہیگیروں کو جانی و مالی نقصانات اٹھانا پڑتا ہے باوجود کہ حکومت بلوچستان سمیت دیگر سمندری محافظین ماہیگیروں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہیں۔