منگل کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں طوفانی گرد و غبار سے چلنے والی ہوائیں چلنے کی توقع ہے . دن کا درجہ حرارت گرم اور دوپہر میں گرمی معمول سے اوپر رہے گا . بدھ کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں تیز دھول اور ریت سے چلنے والی ہوا¶ں کے ساتھ موسم انتہائی گرم اور خشک رہے گا . گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا . سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں (50)، تربت میں (45)، لسبیلہ، دالبدین اور نوکنڈی میں (44)، بارکھان میں (42)، گوادر اور کوئٹہ میں (35) ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق اگلے تین دنوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں گرد و غبار سے چلنے والی تیز ہوا اور آندھی کا امکان ہے . معمول سے زیادہ درجہ حرارت اس دوران گرمی اور خشکی کا سبب بن سکتا ہے .
متعلقہ خبریں