پنجگور ٹریفک حادثے میں 11 سالہ لڑکا، تربت میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق


پنجگور، تربت(قدرت روزنامہ)پنجگور سی پیک روڈ حاجی یاسین مارکیٹ کے قریب زامباد گاڈی کی ٹکر 11 سالہ بچہ جاں بحق پولیس کے مطابق سی پیک روڈ یاسین مارکیٹ کے قریب زمیاد گاڈی نے 11 سالہ لڈکے فرہاد ولد سخی داد ساکن تارآفیس پنجگور کو کچل ڈالا جووقع پر جاں بحق ہوگئے پولیس نے آصف نامی زمباد ڈرائیور کو گرفتار کرکے نعش ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا۔ علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع تربت میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق پولیس کے مطابق بی اینڈ آر کالونی تربت میں اپنے گھر پر بجلی کا کام کرتے ہوئے شعیب ولد غلام رسول سکنہ بی اینڈ آر کالونی کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔