چیک پوسٹوں پر بھتہ گیری روکنے کیلئے سخت اقدام اٹھائیں گے، وزیر داخلہ بلوچستان

قلات(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ قلات میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس کو ٹھیس نہیں پہنچایا جائے گا علاقے کے امن وامان سمیت دیگر مسائل کے حل کے حوالے سے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قلات کے دوران کے دوران کیا اس موقع وزیر داخلہ میرضیا اللہ لانگو کی زیرصدارت قلات میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت ”امن وامان سمیت دیگر امور پر اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر قلات بلال شبیر “اسسٹنٹ کمشنر قلات و دیگر اعلی حکام شریک ہوئے اور تفصیلی بریفنگ دی اجلاس کے دوران وزیرداخلہ بلوچستان نے انتظامیہ کو امن وامان ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کے حوالے سے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی دورے کے دوران وزیر داخلہ بلوچستان نے قلات شہر ،خالق آباد کمپلیکس اور دیگر علاقوں کا بھی دورہ کیا جہاں علاقے کے معتبرین اور عوام سے ملکر ان کے مسائل سنے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں چیف جسٹس آف بلوچستان ہائی کورٹ نے بھی قلات کا دورے کے دوران خالق آباد کمپلیکس کے ترقیاتی عمل کو شروع کرنے کے حکم سے علاقے کے لوگوں میں خوشی کی ایک لہڑ دوڑ پڑی ہے امید ہے خالق آباد کمپلیکس جلد از جلد مکمل کر لیا جائے گا علاقے کے لوگوں نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ان کی امنگوں پر مکمل طورپر اترنے کی کوشش کرونگا علاقے میں بے روزگاری کا خاتمہ ہو یا پھر پانی کامسائل جتنے بھی بنیادی مسائل علاقے کے ہیں ماضی کی طرح اس بار بھی ان کے حل کے لئے بھرپور کوشش کرونگا اور مسائل کے حل کے حوالے سے نہ صرف صوبائی کابینہ بلکہ ایوان میں بھی آواز بلند کرتا رہوں گا انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت کی روشنی میں قلات سمیت صوبے بھر میں لیویز اور پولیس کی چیک پوسٹوں پر بھتہ گیری کے عمل کو روکنے کے لئے سخت سے سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں وزیراعلی بلوچستان کی قیادت میں مخلوط حکومت صوبے کی ترقی و خوشحالی بے روزگاری کے خاتمے اور گڈکورننس کے قیام کے لئے کوشاں ہیں . .

.

متعلقہ خبریں