کیچ کے رہائشی تین طالبعلم کوئٹہ سے لاپتا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے گزشتہ رات 2 بجے سادہ لباس میں ملبوس مسلح افراد نے اے ون سٹی فیز ون میں عارف پلازہ میں ایک کمرے سے چھ طالب علموں کو جبری طور پر گمشدگی کا نشانہ بنایا، اطلاعات کے مطابق تین طالب علم بازیاب ہوگئے جبکہ فاروق ولد سخی داد، شہیک ولد کہور خان اور وزیر ولد نذیر جو رشتے میں کزن ہیں ان کے حوالے سے تاحال خاندان کو کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔ یاد رہے کہ یہ طالب علم تعلیم کے سلسلے میں اس وقت کوئٹہ میں موجود تھے جو بنیادی طور پر کیچ سے تعلق رکھتے ہیں۔