بلوچستان میں پہلی بار پیڈیا ٹرک کارڈیک سرجری کی گئی، وزیر صحت


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر صحت سردار فیصل خان جمالی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پہلی بار پیڈیاٹرک کارڈیک سرجری کی گئی جس میں انٹروینشن شیخ محمد زید النہیان ہسپتال کوئٹہ میں NICVDکراچی کے اشتراک سے کی گئی یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ہسپتال کے کمانڈنٹ بریگیڈیئر افتخار کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری صحت اور دیگر ڈاکٹرز اور عملہ بھی موجود تھا صوبائی وزیر صحت بلوچستان سردار فیصل خان جمالی نے کہا کہ حکومت عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو جدید دور کے مطابق سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں تاکہ انہیں بیماریوں سے نجات دلانے کے لئے ان کے صوبے میں سہولیات میسر ہوں۔