تمام زخمیوں کو طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا جائے گا . انتظامیہ کے مطابق لاشین سول اسپتال بسیمہ میں شناخت کے لیے رکھ دی گئی ہیں، حادثے کی شکار مسافر بس نجی کمپنی کی ہے . . .
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ واشک کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی، مسافر کوچ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 20افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں .
ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کے زخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال بسیمہ منتقل کیا گیا ہے .
متعلقہ خبریں