منور فاروقی کی دوسری بیوی کی تفصیلات سامنے آگئیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی ریئیلیٹی شو ‘بگ باس’ کے 17ویں سیزن کے فاتح منور فاروقی کی دوسری بیوی کے بارے میں مداح جاننا چاہتے تھے کہ آخر وہ کون ہے۔ اس حوالے تمام تر تفصیلات سامنے آگئیں۔
منور فاروقی کی دوسری شادی کی خبر کی تصدیق بھارتی خبر رساں ادارے ’ٹائمز ناؤ‘ نے منور کے قریبی ذرائع سے کی۔ منور فاروقی نے ممبئی کے لگژری ہوٹل آئی ٹی سی مراٹھا میں مختصر سی تقریب میں ’مہ جبین کوٹ والا‘ نامی میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ شادی کی۔
مہ جبین میک اپ آرٹسٹ ہیں جو متعدد بالی وڈ سپر اسٹارز کے ساتھ کام کرچکی ہیں جن میں آر مادھون، ورون دھون ودیگر شامل ہیں۔ مہ جبین جہاں خود سیلیبریٹیز کا میک اپ کرتی ہیں وہیں اپنا یہ ہنر دوسروں کو بھی سکھاتے ہوئے کلاسز منعقد کرتی ہیں۔
منور فاروقی کی طرح مہ جبین کی بھی یہ دوسری شادی ہے اور انکی پہلی شادی سے ایک 10 سالہ بیٹی ہے۔
منور فاروقی اور مہ جبین کچھ ماہ قبل ملے اور ایک دوسرے کی محبت میں ایسے مبتلا ہوئے کہ دونوں نے شادی کا فیصلہ لے لیا۔