گرمی کے ستائےعوام کے لیے محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی


بارشوں کے سلسلے سے ملک بھر میں گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوگی، محکمہ موسمیات
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گرمی کے ستائےعوام کے لیے محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 28 مئی سے یکم جون کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بادل برسیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، بارشوں کے سلسلے سے ملک بھر میں گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوگی۔