لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک
پشاور(قدرت روزنامہ)لکی مروت میں سی ٹی ڈی نے آپریشن کرکے کالعدم تنظیم کے2 مبینہ دہشتگرد ہلاک کردئیے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی ٹیپو گل گروپ سے ہے ،ہلاک مبینہ دہشتگردپولیس پرحملوں،ٹارگٹ کلنگ سمیت درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے۔ہلاک دہشتگردوں کے قبضہ سے اسلحہ ،ہینڈگرنیڈز برآمد ہوا،ہلاک دہشتگردوں نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران پولیس پر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ سے2مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوئے،دیگر ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔