بارڈر ٹریڈ غیر قانونی نہیں، حکومت اس سے متعلق نظام واضح کرے، سینیٹر کہدہ بابر


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان عوامی پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر کہدہ بابر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں واحد ذریعہ معاش بارڈر ٹریڈ ہے۔ بارڈر ٹریڈ غیر قانونی نہیں ہے، وفاقی و صوبائی حکومت بارڈر ٹریڈ سے متعلق نظام واضح کرے۔ وفاقی و صوبائی حکومت سرحدی علاقوں میں متبادل کاروبار کے مواقع فراہم کرے۔ سابق چیئرمین صادق سنجرانی کا بارڈر ٹریڈ سے متعلق موقف متوازن اور موثر ہے۔ دنیا بھر میں بارڈر ٹریڈ موثر کاروبار ہے، پاکستان میں اسمگلنگ کا نام دینا افسوسناک ہے۔ پاکستان میں بارڈر ٹریڈ کو قانونی حیثیت دینے کی ضرورت ہے۔ بارڈر ٹریڈ کو قانونی شکل دے کر لاکھوں خاندانوں کا معاشی تحفظ یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔