کوئٹہ سے چوری کی گئی گاڑی مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ سے برآمد


مستونگ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سے چوری ہونے والی کار گاڑی کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر مستونگ سید سمیع اللہ آغا اسسٹنٹ کمشنر مستونگ محمداکرم حریفال کی خصوصی احکامات کی روشنی میں مستونگ لیویز فورس نے تمام علاقوں میں ناکہ بندی کرکے گاڑی کی تلاش شروع کردی اور ایس ایچ او کھڈکوچہ لیویز تھانہ رسالدار بابو اویس خان کے سربراہی میں دفعدار عبدالاحد، دفعدار جان محمد، و دیگر کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر ژلی کے پہاڑی علاقہ میں کھنڈر جگہ سے برآمد کرلیا، جہاں نامعلوم ملزمان لیویز فورس کے گرفتاری سے بچنے کیلئے چھپایا تھا، لیویز انتظامیہ نے گاڑی تحویل میں لے کر لیویز تھانہ کھڈکوچہ منتقل کردیا اور مزید کاروائی کے بعد کوئٹہ انتظامیہ کے حوالے کیاجائےگا، لیویزانتظامیہ نے ملزمان کی تلاش شروع کردیا،، ڈپٹی کمشنر مستونگ سید سمیع اللہ آغا اور اسسٹنٹ کمشنر مستونگ محمداکرم حریفال نے کامیاب کاروائی پر لیویز ٹیم کیلئے تعریفی اسناد دینے اور نقد انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔