پنجگور میں جرائم پر قابو پانے کیلئے پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے، جماعت اسلامی


پنجگور(قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی ضلع پنجگور کے امیرحافظ صفی اللہ اور جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع پنجگور حافظ سراج احمد نے ایس پی پنجگور سید فاضل شاہ سے انکے دفتر میں ملاقات کیا پنجگور کے مخدوش صورتحال پر گفتگو کیا آئے روز پنجگور میں قتل غارت چوری ڈکیتی عام ہوچکا ہے ۔ یونین کونسل عیسی اور سندے سر کے پولیس گشت کے بارے میں بتایا کہ دونوں یونین کونسل میں پولیس کا گشت نہ ہونے کے برابر ہے پولیس گشت کی بحالی کے لیے بتایا، ایس پی سید فاضل شاہ نے نے یقینی دہانی کرائی کہ یونین کونسل عیسیٰ اور سندے سر کے پولیس گاڑی گشت اور موٹر سائیکل گشت کو متحرک کریں گے اور چور اور ڈاکو ؤںکے خلاف موثر کارروائی کریں گے ۔