تفتان میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاﺅن، متعدد دکانداروں کو جرمانے
تفتان(قدرت روزنامہ)تفتان انتظامیہ کا گرانفروشوں کیخلاف کریگ ڈاﺅن،متعدد دکانداروں کو جرمانے کیے گیے۔ اسسٹنٹ کمشنر تفتان ڈاکٹر عبدالسلام، رسالدار میجر سردار اکبر جان سنجرانی کی ہدایت پر پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں رسالدار لیویز شبیر احمد، نائب رسالدار ولی خان کشانی اور دفعدار شہک جمالدینی نے گران فروشوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کیا، اس دوران متعدد سبزی فروشوں، قصاب، میڈیکل اسٹور، سیلون اور پرچون کی دکانوں میں صفائی اور نرخ نامے کو چیک کیا، مختلف شہریوں سے اشیا کی قیمتیں دریافت کیں اور کچھ دکانداروں کو پرائس لسٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر رسالدار شبیر احمد نے میڈیا کے ذریعے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی دکاندار کوسرکاری نرخ نامے سے زیادہ وصولی کرنے پر فوراً انتظامیہ کو اطلاع دیں تاکہ اس پر فوری کارروائی کی جاسکے۔