کوئٹہ میں گوشت کے سرکاری نرخ مقرر، خلاف ورزی پر مقدمہ ہوگا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ شہر میں مختلف اشیا خورونوش کے سرکاری نرخ جاری کردیے گئے ہیں جس کے مطابق بڑا گوشت 700، چھوٹا گوشت 1350 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق سرکاری نرخ پر فروخت نہ کرنے والے افراد پر مقدمہ درج کیا جائیگا۔