سنجاوی میں بچے کے اغوا کی کوشش ناکام، خواتین سمیت 4 افراد گرفتار


سنجاوی(قدرت روزنامہ)سنجاوی بچے کو اغواءکرنے والے دو خواتین دو مرد رنگے ہاتھوں گرفتار ۔سنجاوی کے علاقے بغاو میں امان اللہ 7سالہ بچہ اغواءکاروں سے بال بال بچ گیا حمیداللہ نامی لیویز اہلکار کے مطابق میں موٹر سائیکل پر بازار جارہا تھا کے مجھے بچے نے آ وازیں دینے شروع کردیے میں جب گیا تو بچے کے چہرے پر خون تھا جو ان چار لوگوں سے بھاگتے ہوئے زخمی ہوا تھا کیکروں پر بچے نے کہا کے یہ مجھے پکڑ رہے تھے حمیداللہ نامی جوان کے مطابق چار میں سے دو خواتین دو مرد ہیں جو بظاہر کپڑے ودیگر چیزیں فروخت کررہے ہیں لیکن ان کی تلاشی کے بعد ان سے نشہ آوار چیزیں اور ٹافیاں بھی بر آ مد ہوئی ہے جبکہ خواتین اور مرد کا کہنا ہے کے ہم چیزیں فروخت کررہے ہیں خبر کے بعد انتظامیہ نے تفتیش شروع کردی۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر آ تے ہی والدین پریشان انھوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کے باہر کے لوگوں کو سنجاوی میں گداگری اور چیزیں فروخت کرنے کی شکل میں نہ چھوڑا جائے۔