نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت کا آغاز، عمران خان کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت کا آغاز ہوگیا ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کررہا ہے۔
جسٹس امین الدین،جسٹس جمال مندوخیل ،جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بینچ کا حصہ ہیں۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہیں، بانی پی ٹی آئی نے بلیو کلر کے ڈریس شرٹ پہن رکھی۔