رؤف حسن حملہ کیس: ’زیادہ میک اپ کی وجہ سے خواجہ سرا کی شناخت ممکن نہیں‘


ترجمان پی ٹی آئی پر اسلام آباد کی مارکیٹ کی پارکنگ میں حملہ ہوا تھا
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسلام آباد میں اپنے اوپر ہونے والے حملے پر خواجہ سراؤں کی شناخت سے متعلق اب خبر سامنے آ گئی ہے۔ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن پر حملہ کرنے والے خواجہ سرا کے زیادہ میک اپ کے باعث چہرے کی شناخت کے امکانات کم ہیں۔
ذرائع کے مطابق رؤف حسن پر حملہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور اس حوالے سے تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما پر حملہ کرنے والے خواجہ سرا گاڑی پر سوار ہو کر ستارہ مارکیٹ پہنچے تھے۔
خواجہ سراؤں نے بلیک رنگ کی مہران گاڑی استعمال کی تاہم گاڑی کے حروف مدھم ہونے کے باعث ڈیٹا نہیں مل سکا۔ تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں کے حوالے سے نادرا رپورٹ کا انتظار ہے جب کہ زیادہ میک اپ کے باعث چہرے کی شناخت کے امکانات کم ہیں۔