شاہ رخ خان اپنی منیجر پوجا کو ماہانہ کتنی تنخواہ دیتے ہیں؟جانئے


منیجر پوجا ددلانی شاہ رخ خان کی آئی پی ایل ٹیم اور کاروباری معاملات بھی دیکھتی ہیں
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ددلانی کا ان کی زندگی خصوصاً 2012 کے بعد سے بڑا اہم کردار رہا ہے . پوجا نہ صرف ان کی پیشہ ورانہ مصروفیات کو ترتیب دیتی ہیں بلکہ وہ ان کی ’ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ‘ اور آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کاروباری معاملات کی بھی نگرانی کرتی ہیں .


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، شاہ رخ خان اپنی مینیجر پوجا ددلانی کو 60 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ دیتے ہیں اور ان کی سالانہ آمدن 7 سے 9 کروڑ روپے ہے . 2021ء میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں ان کے اثاثہ جات کی کل مالیت کا اندازہ 40 سے 50 کروڑ روپے لگایا گیا تھا جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ مالی طور پر مستحکم اور فلم انڈسٹری کی ایک کامیاب خاتون ہیں .
پوجا کا لائف اسٹائل ان کی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے . وہ کئی لگژری کاروں کی مالک ہیں اور گزشتہ برس وہ ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع ’فورچیون ہائیٹس‘ میں اپنی نئی رہائشگاہ میں منتقل ہوئی تھیں جس کی قیمت ایک اندازے کے مطابق 6 سے 8 کروڑ روپے کے درمیان تھی . انہوں نے اپنے نئے گھر کی تصاویر انسٹاگرام پر بھی شیئر کی تھیں .
پوجا ددلانی کے شوہر کا نام ہتیش گرنانی ہے جو 2008ء سے ’لسٹا جیولز‘ کے ڈائریکٹر ہیں . پوجا اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی کے درمیان توازن برقرار رکھتی ہیں اور اپنی بیٹی رینا ددلانی کے ساتھ بھی خوب وقت گزارتی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں