خاتون اینکر لائیو نشریات کے دوران مکھی نگل گئی، لوگوں نے اس عمل کو کیوں سراہا؟


امریکا (قدرت روزنامہ)امریکا کے ایک ٹی وی چینل کی خاتون نیوز اینکر نے لائیو نشریات کے دوران مکھی نگل لی .
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مکھی نیوز اینکر کی پلکوں پر آ کر بیٹھتی ہے اور پلک جھپکنے پر اچانک ان کے منہ میں داخل ہو جاتی ہے، براہ راست نشریات کے دوران مکھی نگلنے پر بھی انہوں نے خبریں پڑھنے کا سلسلہ جاری رکھا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں .


صارفین کی جانب سے خاتون نیوز اینکر وینیسا کے رد عمل کو سراہا جا رہا ہے، مکھی نگلنے کے باوجود روانی سے بات جاری رکھنے پر صارفین نے اینکر کی تنخواہ بڑھانے کا مطالبہ بھی کیا .
ایک صارف نے لکھا کہ مکھی نے پہلے اینکر کی آنکھ میں داخل ہونے کی کوشش کی اور پھر اچانک صحافی کے منہ میں چلی گئی، انہوں نے مزید لکھا کہ اینکر اس سے پریشان نہیں ہوئیں بلکہ مکھی نگل گئیں اور صارفین ان کی پیشہ ورانہ مہارت سے حیران رہ گئے ہیں .
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ بوسٹن 25 نیوز کی اینکر وینیسا ویلچ نے لائیو نشریات کے دوران مکھی نگلنے پر دنیا کو ’شو مسٹ گو آن‘ کا صحیح مطلب دکھایا .
ایک صارف نے لکھا کہ مکھی کو نگلنے کے باوجود اپنی بات جاری رکھنے پر سوشل میڈیا صارفین اینکر کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کر رہے ہیں اور ان کی تنخواہ میں اضافے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں کیا .
یاد رہے کہ اس سے قبل ستمبر 2022 میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جب کینیڈا کے ایک نیوز چینل کی خاتون نیوز اینکر پاکستان میں جاری موسلا دھار بارشوں اورسیلاب کی تباہ کاریوں کا بتارہی تھیں کہ ان کے منہ کے سامنے اچانک مکھی آجاتی ہے اور وہ اڑتی ہوئی مکھی نگل لیتی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں