بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا


لندن(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے ویرات کوہلی اور کرس گیل کی جوڑی کو پیچھے چھوڑ دیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد رضوان اور بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ 50 پلس پارٹنرشپ کرنیوالا پیئر بن گئے۔
انگلینڈ کیخلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں 59 رنز کی شراکت کے ساتھ بابر اور رضوان کی جوڑی نے یہ ریکارڈ بنایا۔بابر اعظم اور محمد رضوان کے درمیان مجموعی طور پر 24 ففٹی پلس شراکت ہوئی ہیں جس میں سے 10 سنچری شراکت میں تبدیل ہوئیں۔بابر اعظم اور رضوان نے ویرات کوہلی اور کرس گیل کی جوڑی کو پیچھے چھوڑا۔ گیل اور کوہلی نے آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کیلئے 23 ففٹی پلس شراکتیں بنائیں۔بابر اعظم اور محمد رضوان پاکستان کے علاوہ کراچی کنگز میں بھی بیٹنگ پارٹنر رہے، دونوں کے درمیان پاکستان کیلئے 66 اور کراچی کنگز کیلئے دو شراکتیں بنیں۔
بابر اعظم اور محمد رضوان کے درمیان پارٹنرشپ میں 3227 رنز بنے ہیں۔یاد رہے کہ اے بی ڈی ویلیئرز اور کوہلی کے درمیان آئی پی ایل میں 3175 پارٹنرشپ رنز بھی بنے ہیں۔